Advertisement

مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، میتھیو ملر

میتھیو ملر

مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے واشنگٹن میں  پریس کانفرنس کے دوران  امریکی قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےسیاسی امورجان باس کےدورہ پاکستان پر سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کے دوران معیشت اور سلامتی امورپرگفتگوکی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جان باس نےدہشتگردی ،پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے ، اقتصادی اور سلامتی امور پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دینےپربات کی۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اورخوشحالی کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری میں مددکرنےپرپاکستان کےتعاون پرشکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کےحل کیلئےحکومت پاکستان کےساتھ مل کرکام کرتےرہیں گے۔

Advertisement

غزہ سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ  جنگ بندی کی نئی پیشکش پرکام جاری ہے، ہماری کوشش ہے پیشکش فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پیشکش کب سامنےآئےگی اس کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دےسکتے۔اسرائیل اورحزب اللہ کےتنازع کاسفارتی حل ہی صحیح راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version