Advertisement

لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیں گے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ  غزہ اور لبنان میں جنگوں کی قیمت وہاں کےشہری اداکررہےہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ہزاروں افراد شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  نے کہا کہ لبنان میں مکمل جنگ کوہرصورت روکنا ہوگا، لبنان میں مکمل جنگ تباہی کاباعث بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ خطرے کے باوجود ہمارے امن دستے موجود رہیں گے۔لبنان کی خودمختاری کااحترام کرناچاہیے۔لبنان کی اپنی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ فوری جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جارہی ہیں جس سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔ فریقین کوفوری طورپرتصادم کے خاتمے کی طرف واپس آنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version