Advertisement

بھارت کا جنگی جنون، 1300 ارب روپے کا جدید اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی

بھارت

بھارت کا جنگی جنون، 1300 ارب روپے کا جدید اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی

بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا،  مودی سرکار  نے 1300 ارب روپے کا جدید اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ایکوزیشن کونسل آج 7 فریگیٹس، 26 رافیل طیاروں اور 1700  ٹینکس خریداری کی منظوری دے گی۔

پروجیکٹ 17 براوو  کے تحت 700 ارب روپے کی لاگت سے 7 اسٹیلتھ فریگیٹس کی تیاری کا منصوبہ ہے۔

بھارتی بحریہ 8 ہزار ٹن ڈسپلیسمنٹ والے 7  فریگیٹس کے بعد 10 سے 12 ہزار ٹن  کے ڈسٹرائر کی تیاری میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔

بھارتی فوج کا روسی ساختہ ٹی 72 ٹینکس کی جگہ 1700 نئے ٹینکس کی تیاری کا بھی منصوبہ ہے۔ بھارتی بری فوج 500 ارب روپے کی لاگت سے 1700 ٹینکس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement

بھارتی بحریہ نئے طیارہ بردار آئی این ایس وکرم ادتیہ کے لئے 26 رافیل طیارے خریدے گی۔ طیارہ بردار جہاز آئی این  ایس وکرانت پر متعین روسی ساختہ مگ 29 طیارے بوسیدہ ہونے کے ساتھ تعداد میں بھِی کم ہیں۔

بھارتی بحریہ 2027 تک 200 سے زیادہ وار شپس کاہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version