کملا ہیرس اور ٹرمپ اپنی لڑائی میں پیوٹن کو نہ گھسیٹیں، روس

کملا ہیرس اور ٹرمپ اپنی لڑائی میں پیوٹن کو نہ گھسیٹیں، روس
کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاسی لڑائی میں صدر ولادیمیر پیوٹن کا نام گھسیٹنا بند کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی مباحثے میں صدر پیوٹن کو فون کال پر یوکرین جنگ ختم کرنے کے بیان پر کریملن کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ پیوٹن کا نام امریکہ میں گھریلو سیاسی جدوجہد میں ایک آلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی مباحثے میں صدر پیوٹن کا نام لینا ہمیں واقعی پسند نہیں آیا، روس سے متعلق امریکہ کا مجموعی رویہ اب بھی منفی اور جارحانہ ہے۔
کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے تنازع میں امریکہ اور یورپ براہ راست مداخلت کر رہے ہیں، امریکہ روس کو نیچا دکھانے کے لیے یوکرین کا استعمال کرنا بند کرے۔
کریملن کے ترجمان نے ایران سے میزائل لینے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ روس اپنے مفادات کے لیے ایران جیسے ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

