پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی پر گہری تشویش ہے، جان کربی

پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی پر گہری تشویش ہے، جان کربی
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی پر گہری تشویش ظاہر کردی۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ایک مہلک خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کے بعد انسداد دہشت گردی صلاحیت برقرار رکھنے کو ترجیح دی۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ ہم نے کافی حد تک ثابت کیا کہ انسداد دہشت گردی صلاحیت امریکہ کے پاس موجود ہے اور یہ صلاحیت خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی بہتر اور کارآمد ہے۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے القاعدہ رہنماؤں کو میدان جنگ سے نکالا جن میں ظواہری بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

