Advertisement

بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر

بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق   سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھارت، غزہ اور میانمار میں مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے انتہائی سفاک اور ہتک آمیز سلوک پر شدید تنقید کی۔

جشنِ میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) اکاؤنٹ سے  آیت اللہ علی خامنہ ای نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یہ سب کچھ خاموش تماشائی کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ ہمیں لڑانے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت غزہ، میانمار اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اسے نظر انداز کرنے والا اور مسلمانوں کے درد کو محسوس نہ کرنے والا ، مسلمان نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان سے بھارت کو شدید تکلیف ہوئی اور بھارت کی وزارتِ خارجہ نے رد عمل میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کا بیان غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیاد الزامات سے مزین ہے۔

Advertisement

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بھارت یا کسی اور ملک پر انسانی حقوق اور اقلیتوں سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے اپنے متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، مودی دور حکومت میں جو نفرت مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر پھیلائی گئی ہےاس کی مثال نہیں ملتی۔

بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا ہے بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، جس کی وجہ سے اب عالمی سطح پر بھی اس کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version