لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، ہلاکتوں کی تعداد 569 ہوگئی

لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، ہلاکتوں کی تعداد 569 ہوگئی
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 569 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 569 سے متجاوز کرگئی ہے اور 18 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے ہیں جب کہ لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لئے سیکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ داغے ہیں، حزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

