ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل، ایران بھر میں سیکیورٹی سخت

ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل، ایران بھر میں سیکیورٹی سخت
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔
گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News