Advertisement

اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کو انتباہ

ایرانی سپریم لیڈر

اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کو انتباہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

ایران  کے اسرائیل پر حملے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئیٹر) پر اپنے بیان میں اسرائیل کو وارننگ  جاری کردی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے۔

اس سے قبل سپریم لیڈر کے ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی گئی  تھی جسے کے کیپشن میں قرآن کی آیت ’’نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ‘‘درج تھی۔

خیال رہے کہ ایران نے منگل کو اسرائیل پر بیلسٹک  اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا۔

Advertisement

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سیکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version