Advertisement

گذشتہ ہفتوں کے دوران لبنان میں 690 بچے زخمی ہوگئے، یونیسیف

گذشتہ ہفتوں کے دوران لبنان میں 690 بچے زخمی ہوگئے، یونیسیف

گذشتہ ہفتوں کے دوران لبنان میں 690 بچے زخمی ہوگئے، یونیسیف

یونیسیف نے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک میں جسمانی چوٹوں سمیت نفسیاتی بیماریاں بڑھنے کا انکشاف کردیا۔

اقوام متحدہ کی بچوں کی ایجنسی یونیسیف کا کہنا ہے ’’یہ تباہ کن تنازعہ لبنان میں بچوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے‘‘۔

یونیسیف کی علاقائی ڈائریکٹر ایڈیل کھودر نے ایک بیان میں کہا ’’ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں زخمی بچوں میں اضافہ ہوا ہے جو جسمانی چوٹوں سمیت نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا تھے‘‘۔

ایڈیل کھودر کہتی ہیں ’’بہت سے بچے دھماکوں کی وجہ سے اینزائٹی کا شکار ہیں اور انہیں ڈراؤنے خواب بھی آتے ہیں جس کی وجہ وہ کافی پریشانی میں مبتلا ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’کسی بھی بچے کو ایسے خوفناک حالات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے‘‘۔

Advertisement

یونیسیف نے بتایا کہ زیادہ تر بچوں کو دھماکوں کی وجہ سے سماعت کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جب کہ ان کی جسم پر بھی خطرناک زخم دیکھنے کو ملے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے ہزاروں متاثرین کے علاج کے لیے طبی سامان کی پہلی کھیپ بیروت پہنچ گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کے مطابق آج مزید دو پروازوں کا منصوبہ ہے جب کہ ایک پرواز کل کے لیے شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version