غزہ بھر میں رات گئے بمباری سے 143 افراد شہید، سیکڑوں زخمی

قاہرہ میں جاری مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر اہم پیش رفت
غزہ بھر میں رات گئے بمباری سے 143 افراد شہید، اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک اسرائیلی فضائی حملے نے غزہ کے بیت لاہیہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو تباہ کر دیا، جس میں بچوں سمیت کم از کم 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں اسرائیلی محاصرے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 93 ہوگئی جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں۔
خان یونس میں ایک گھر پر بمباری سے کئی افراد شہید ہونے کی اطلاع ہے، غزہ میں جاری جنگ سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 061 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 223 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری ہیں جس میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 3 اسٹاف سارجنٹ شامل ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی اسرائیلی فوج کے ’گھوسٹ یونٹ‘ کا حصہ تھے اور فوج کی جانب سے ان کی ہلاکت کے حوالےسے تحقیقات کی جارہی ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 766 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

