Advertisement

اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

تہران: ایران نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے جنرل مرتضیٰ میران نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے۔

ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں جب کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں تاکہ اگر دشمن کوئی بھی چھوٹی سی غلطی کرے تو ہم اسے خاک میں ملادیں، آپریشن ٹرو پرومس 2 میں ہم نے دشمن پر حملہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل داغے تھے تاہم یہ حملہ اسرائیلی دفاع نے ناکام بنادیا تھا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Advertisement

مرتضیٰ میران نے اسرائیلی دفاعی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیل کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی دکھادیا ہے کہ ہم جب چاہیں اور جہاں چاہیں اس جگہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کارروائی کرتے ہوئے جواب دیں گے اور حملہ چاہے کتنا ہی بڑا ہو، اس کا اتنی ہی شدت سے جواب دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version