Advertisement

بھارتی فضائیہ کی مشکلات میں اضافہ؛ مگ 21 اور مگ 29 بوسیدہ، رافیل ناکافی

بھارتی فضائیہ کی مشکلات میں اضافہ؛ مگ 21 اور مگ 29 بوسیدہ، رافیل ناکافی

اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مگ 21 اور مگ 29 بوسیدہ ہوگئی، سخوئی 30 پر شدید دباؤ اور رافیل ناکافی ہے۔

 پاکستان سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والی انڈین ایئر فورس آپریشنل اور اسٹریٹیجک مشکلات کا شکار ہیں، 2 ماہ میں دوسرے مگ 29 طیارے کی تباہی سے انڈین ایئر فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 آگرہ میں تباہ ہونے والا انڈین ایئر فورس کا مگ 29 اپ گریڈڈ ماڈل تھا، بھارتی فضائیہ اس وقت 30 فائٹنگ اسکواڈرنز آپریٹ کر رہی ہے جبکہ اس کے پاس منظور شدہ اسکواڈرنز کی تعداد 42 ہے۔

 بھارتی فضائیہ کے سوویت یا روسی ساختہ طیارے آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، حادثات کا شکار ہونے والے طیاروں کے مقابلے میں انڈین ایئر فورس میں نئی انڈکشنز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 انڈین ایئر فورس میں نئی انڈکشنز نہ ہونے کے باعث موجودہ فرنٹ لائن فائٹر ایئر کرافٹس پر دباؤ بڑھ چکا ہے، بھارتی فضائیہ اعلانات کے باوجود ابھی تک بوسیدہ اڑن تابوت کہلانے والے مگ 21 کو مکمل طور پر ریٹائر نہیں کر سکی۔

Advertisement

 بھارتی فضائیہ اس وقت سب سے زیادہ سخوئی 30 ایم کے آئی طیاروں پر انحصار کر رہی ہے، طیاروں کی کمی کے باعث سخوئی 30 ایم کے آئی طیاروں کو زیادہ طویل وقت تک پرواز کرنے کے ساتھ زیادہ بڑے رقبے کو کور کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی فضائیہ ابھی تک مگ 21 کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی تیار کردہ تیجس ایم کے ون اے سے تبدیل کرنے کی واضح ٹائم لائن بھی طے نہیں کر سکی، مگ 29 طیارے کا تازہ ترین حادثہ بھارتی فضائیہ کی مشکلات اور تگ و دو کا واضح ثبوت ہے۔

 اس سے پہلے دو ستمبر کو انڈین ایئر فورس کا مگ 29 جبکہ چار جون کو جدید ترین سخوئی 30 ایم کے آئی طیارہ تباہ ہو چکا ہے، بھارتی فضائیہ کے پاس مگ 21 طیاروں کے بقایہ دو اسکواڈرنز کو ریٹائر کرنے کی سوا کوئی چارہ نہیں۔

بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اس وقت نا طیاروں کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں، بھارتی فضائیہ کے پاس فرانس سے حاصل کردہ 36 رافیل طیارے موجودہ صورتحال میں ناکافی ہیں۔

بھارت کا تیار کردہ تیجس ایم کے ون بھی فی الحال انڈین ائیرفورس کو دستیاب نہیں جبکہ امریکہ کمپنی کی جانب سے بھارت کو تیجس مارک 1 اے طیاروں کے ایجنز کی فراہمی تاخیر کا شکار ہے۔

 بھارتی فضائیہ کو تیجس مارک 1 اے طیاروں کے لیے 2025 کے وسط تک انتظار کرنا ہوگا، تیجس کے لئے  F404-IN20 انجن بھارت کو اب دو سال بعد دستیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version