Advertisement

ڈونلڈٹرمپ؛ ہش منی کیس میں سزا غیرمعینہ مدت کیلئے مؤخر

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ڈونلڈٹرمپ کیخلاف ہش منی کیس میں سزا غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کر دی ہے۔

امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم کے مقدمے میں سزا سنانے کی تاریخ جمعے کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، نیویارک کی عدالت نے ہش منی فوجداری کیس میں سزا کا فیصلہ اگلے منگل کو سناناتھا۔

عدالتی حکم ٹرمپ کے لیے قانونی فتح ہے جو وائٹ ہاؤس واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

نیویارک کی سپریم کورٹ کے جج جوان مرچن کے مطابق ٹرمپ 2 دسمبر تک فوجداری مقدمےکو ختم کرنےکی درخواست کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پراسیکیوٹرز 9 دسمبر تک ٹرمپ کی درخواست پر جواب جمع کراسکتےہیں، جبکہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے پیش نظرسزا کو مؤخر کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر سابق پورن اسٹار کو رقم دینے سمیت مالی لین دین سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے جسے ‘ہش منی’ کیس کہا جاتا ہے۔ اس مقدمے میں نیویارک کی ایک جیوری نے سابق صدر کو تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version