Advertisement

امریکی صدارتی انتخابات: کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی انتخابی میدان میں موجود

امریکی صدارتی انتخابات: کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی انتخابی میدان میں موجود

امریکی صدارتی انتخابات: کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی انتخابی میدان میں موجود

امریکہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد امریکی بھی مقابلے کے میدان میں موجود ہیں۔

پاکستانی نژاد امریکی سیاست دانوں میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے لئے امیدوار سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

مشی گن سے عائشہ فاروقی، پینسلوینیا میں ڈیموکریٹ ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جب کہ نیویارک میں ری پبلکن ٹکٹ پر عامر سلطان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

کانگریس کے لئے واحد امریکن پاکستانی امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں 47 ویں صدر کے انتخاب کے لئے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ری پبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Advertisement

آج ہونے والے عام انتخاب میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز بھی منتخب کریں گے جب کہ 7 کروڑ 79 لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے ہیں۔

صدارت کے عہدے پر کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں،7 سوئنگ اسٹیٹس کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کُن ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version