Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ ذہین اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، روسی صدر

روسی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ ذہین اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہین اور تجربہ کار سیاستدان قرار دے دیا۔

قازقستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک  ذہین اور تجربہ کار سیاست دان ہیں جو  یوکرین جنگ سمیت دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن نے یوکرین کو روس میں فوجی اہداف پر حملوں کی اجازت دے کر جنگ کو بڑھایا۔ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملوں کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے سنگین صورتحال پر قابو پالیا۔

روسی صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی یوکرین کو اجازت کے بعد یوکرین پر ایک بار پھر ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ’اورشینک‘ سے حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version