امریکی انتخابات کی شفافیت کو لے کر ووٹرز کشمکش کا شکار ہیں، سروے رپورٹ

امریکی جریدے کالنگ ٹائم کے مطابق انتخابات کے نتائج آنے میں 96 گھنٹے یا اس سے بھی زائد لگ سکتے ہیں۔
امریکی انتخابات کی شفافیت کو لے کر ووٹرز کشمکش کا شکار ہیں۔
امریکی انتخابات کے حوالے سے بلومبرگ کے ایک سروے میں 10 میں سے 8 ڈیموکریٹس نے انتخابات کے شفاف ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس کے برعکس ریپبلکن ووٹرز کی نصف سے بھی کم تعداد انتخابات پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔
بلومبرگ کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں سوئنگ اسٹیٹس کے 5 ہزار سے زائد ووٹرز نے حصہ لیا۔سروے کے نتائج نہ صرف امیدواروں اور مسائل کے حوالے سے بلکہ خود انتخابی نظام کے حوالے سے بھی اہم جماعتی تقسیم کو ظاہر کرتے ہیں۔
دونوں جماعتوں کے ووٹرز سب سے زیادہ انتخابات کے نتائج کے بارے میں غلط معلومات سے فکر مند ہیں۔ سوئنگ اسٹیٹس کے ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن ووٹرز کی تقریباً نصف تعداد کو یہ اندیشہ ہے کہ انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

