امریکی نومنتخب صدر کے نامزد اٹارنی جنرل پر جنسی ہراسگی کاالزام

امریکی نومنتخب صدر کے نامزد اٹارنی جنرل پر جنسی ہراسگی کاالزام
امریکی نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد اٹارنی جنرل میٹ گیٹز پر جنسی ہراسگی کاالزام سامنے آیا ہے۔
ہاؤس ایتھکس کمیٹی بدھ کواجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ پرتبادلہ خیال کرےگی، جبکہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نےگیٹز کی رپورٹ عام کرنےکی مخالفت کردی ہے۔
ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن کا کہنا ہے کہ گیٹز کی رپورٹ عام کرنے سے نیا پنڈورا باکس کھل جائےگا، جبکہ گیٹز کی باضابطہ منظوری کیلئے ووٹنگ سینیٹ میں ہوگی، دوسری جانب ریپبلکن سینیٹرزنےگیٹز کی رپورٹس دیکھنےکی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے دائیں بازو کے قانون ساز میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل نامزد کیا ہے انہیں یہ عہدہ وفاداری کا صلے میں دیا گیا ہے ،نامزد اٹارنی جنرل نے قانونی لڑائیوں میں ر یپبلکن کا دفاع کیا تھا، جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میٹ گیٹز کی نامزدگی سے امریکیوں کا محکمہ انصاف پر اعتماد بحال ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

