Advertisement

بشارالاسد اہلخانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس نے سیاسی پناہ دے دی

بشارالاسد اہلخانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے، روس نے سیاسی پناہ دے دی

شامی صدر بشارالاسد کی اہلخانہ کے ہمراہ ملک چھوڑ کر روس میں سیاسی پناہ لینے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے نے کریملن میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ معزول شامی صدر بشارالاسد اور ان کے اہلخانہ ماسکو پہنچ چکے ہیں جہاں روس نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سیاسی پناہ دے دی ہے۔

اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ بشارالاسد اہلخانہ کے ہمراہ اکیلے روس پہنچے ہیں یا ان کے بعض قریبی ساتھی بھی ساتھ گئے ہیں۔

قبل  ازیں بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی تھیں۔  عالمی میڈیا پر متضاد رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ کوئی حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ شامی اپوزیشن رہنماؤں نے شام میں روسی فوجی اڈوں اور سفارتی اداروں کی حفاظت کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے تاہم  ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ سیکیورٹی کی ضمانت کب تک جاری رہے گی۔

Advertisement

دوسری جانب کچھ روسی بلاگرز نے کہا  ہے کہ فوجی اڈوں کے ارد گرد کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ  باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے  اور صدر بشار الاسد کے ملک چھوڑ جانے کے بعد   شامی وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دمشق میں اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔

محمد غازی الجلالی نے کہا سب لوگوں کو مل کر ملک کی بحالی کے لیے سوچنا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں، امید ہے حکومت مخالف فورسز کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version