Advertisement

خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی، افغانستان میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ

خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی، افغانستان میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ

افغان  طالبان کی خواتین پر میڈیکل تعلیم کی پابندی سے صحت اور تعلیم پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں، افغانستان میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ ہوگیا۔

افغانستان میں خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کا فیصلہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق    خواتین کی میڈیکل تعلیم  پر پابندی کی وجہ سے افغانستان میں نہ صرف حمل اور ولادت کی پیچیدگیوں کے دوران شرح اموات میں اضافہ ہوا بلکہ    خواتین اور بچوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی  بھی محدود ہوگئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  حمل اور ولادت کے دوران ہر ایک لاکھ پیدائشوں میں 600 سے زیادہ اموات ہوتی ہیں  جو عالمی اوسط سے تقریبا 3 گنا زیادہ ہے۔

افغان طالبان نے بعض صوبوں میں خواتین کیلئے مرد مریضوں کے علاج پر پابندی عائد کردی ہے جس سے لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی متاثر ہیں۔

Advertisement

خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی  ایک طرف حقوق کی خلاف ورزی  ہے جبکہ دوسری جانب انسانی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

 2021 میں افغان طالبان نے ملک پر قبضے  کے بعد چھٹی جماعت سے  لے کر یوینورسٹی تک لڑکیوں کی تعلیم پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ یہ غیر انسانی اقدامات عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہیں اور طالبان کے پرتشدد اور انتہاپسند ایجنڈے کو مزید آشکار کر رہے ہیں۔

افغانستان کی خواتین اور بچوں کو عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ ان کو بنیادی حقوق اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version