Advertisement

بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد؛ خالصتان حامیوں کا شدید احتجاج

بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد؛ خالصتان حامیوں کا شدید احتجاج

بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد؛ خالصتان حامیوں کا شدید احتجاج

واشنگٹن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے موقع پر امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارت خانے کے باہر خالصتان حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارت کے وزیر خارجہ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

واشنگٹن میں احتجاج میں مظاہرین نے بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کرکے شدید غصے کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو نے کہا کہ ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

احتجاج میں شریک سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ کی موجودگی کے دوران خالصتان کے حامیوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیزی اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version