Advertisement

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں خوشگوار تبدیلی

ڈھاکہ: ایک طویل عرصے تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کشیدہ تعلقات میں اب خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

5 اگست کو بھارتی کٹھ پتلی حسینہ واجد کی حکومت کا عوامی انقلاب سے خاتمہ اور عبوری حکومت کا قیام بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارت اوربراہ راست ہوائی سفر طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔

تاہم اب بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب عالم نے اعلان کیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی جس سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرس اینڈ اسمال انڈسٹری کے تعاون سے دونوں ممالک کے درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کے لیے نمائش منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایس ایم محبوب عالم نے پاکستان کی کاروباری برادری کو جنوری 2025 میں ڈھاکہ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش 80 ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد چیمبر کے صدر محمد سلیم میمن نے پاکستان اور بنگلادیش کے تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت پر روشنی ڈالی جب کہ اس موقع پر حیدر آباد چیمبر کے صدر نے 11 نومبر کو پاکستان سے بنگلادیش کے لئے پہلی براہ راست کارگو کا بھی ذکر کیا۔

حیدرآباد چیمبر کے صدر نے بنگلادیشی تاجروں کو پاکستان میں نمائشوں میں شرکت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو بنگلادیش میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے۔

محمد سلیم میمن نے ڈھاکہ میں پاکستانی مصنوعات کے برآمد کنندگان کو درپیش کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھے گا۔

Advertisement

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سے براہ راست بنگلادیش کی پروازوں سے دونوں ممالک کی تاجر برادری فائدہ اٹھا کر کاروبار کو وسعت دے سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version