Advertisement

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نے کہا کہ سعودی عرب اگلے چار سالوں میں 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھائے گا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version