اسرائیل، حماس جنگ بندی معاہدہ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، حماس نے تین اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے، جنہیں بعد میں اسرائیلی فوج کے سپرد کر دیا گیا۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں زیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی جیل حکام کو آج رہائی کے لیے منتخب فلسطینی قیدیوں کی فہرست موصول ہو چکی ہے اور ان کی رہائی کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کو غزہ میں قائم خصوصی فوجی اڈوں پر منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں ان کے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ جنگ بندی معاہدہ دونوں فریقین کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران ایک اہم پیشرفت ہے، جس کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔
عالمی برادری اس معاہدے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

