امریکی شہر نیو اورلینز میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی؛ 10 افراد ہلاک

امریکی شہر نیو اورلینز میں تیز رفتار کار سوار نے کئی افراد کو کچل دیا جب کہ 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے امریکی شہر نیو اور لینز میں کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
شہری حکومت کے مطابق یہ حادثہ نیواورلینز کی بربن اسٹریٹ پر پیش آیا جس میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔
امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News