مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، صحرا زیر آب

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، صحرا زیر آب
مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث صحرائی علاقے زیر آب آگئے۔
مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے باران رحمت برسنے کے بعد موسم سرد ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔
مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، عمرہ زائرین اور مقامی افراد نے بارش کے برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔
بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ مدینہ منورہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسلادھار بارش کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

