Advertisement

یوکرین نے روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو پکڑ لیا

یوکرین نے روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو پکڑ لیا

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ ان کی فوج نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ دونوں فوجیوں کو روسی علاقے کرسک سے پکڑا گیا ہے اور دونوں فوجی زخمی حالت میں تھے جنہیں دارالحکومت کیف منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین اور مغربی جنگی ماہرین کے اندازے کے مطابق روس کے کرسک ریجن میں تقریباً 11 ہزار شمالی کوریائی فوجی موجود ہیں جو روس کی جانب سے لڑرہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کی افواج نے گزشتہ سال اگست میں روس کے کرسک ریجن کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور ابھی بھی یوکرینی فوج نے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version