بھارت میں پولیس کا مسلمان خواتین پر گھر میں گھس کر تشدد

بھارت میں پولیس کا مسلمان خواتین پر گھر میں گھس کر تشدد
پٹنہ: بھارت میں وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر مسلمان خواتین پر تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتامڑھی میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے مسلمان خواتین پر تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد ریشمی نامی خاتون کے گھر زبردستی داخل ہوئے اور ان کی جوان بیٹی سمیت ان کی بوڑھی ماں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کی شکار مسلمان خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ یہ لوگ ہمارا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جب کہ اس وقت ہمارے گھر پر کوئی مرد موجود نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے اندر داخل ہونے کے بعد نازیبا زبان استعمال کی اور ہمیں ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔
ریشمی کا کہنا ہے کہ جب میں نے ان سے ان کی شناخت کے بارے میں سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے میرے بال پکڑ کر مجھے دیوار کی طرف دھکیل دیا جس کی وجہ سے میں بری طرح زخمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ریشمی کے بیٹے عروج خان کو بھی اس سے قبل قطر سے واپسی کے فوراً بعد جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

