Advertisement

طلباء سمیت حماس کے تمام ہمدردوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق  فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر شہری کالج کے طالب علموں اور دیگر رہائشی غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔

حکم نامے پر ایک فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ محکمہ انصاف کو حکم دیں گے کہ وہ امریکی یہودیوں کے خلاف دہشت گردی کی دھمکیوں، آتش زنی، توڑ پھوڑ اور تشدد کے خلاف جارحانہ کارروائی کرے۔

ٹرمپ نے فیکٹ شیٹ میں کہا کہ جہادیوں کے حامی مظاہروں میں شامل ہونے والے تمام رہائشی غیر ملکیوں، ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں اور 2025 میں ہم آپ کو تلاش کریں گے، اور آپ کو ملک بدر کر دیں گے۔

میں فوری طور پر کالج کیمپس میں حماس کے ان تمام ہمدردوں کے اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کر دوں گا جو انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version