Advertisement

حلف برداری کے بعد ٹرمپ اپنے پہلے دن کن منصوبوں پر کام کریں گے؟

حلف برداری کے بعد ٹرمپ اپنے پہلے دن کن منصوبوں پر کام کریں گے؟

امریکی کیپیٹل واشنگٹن ڈی سی میں آج منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے پہلے دن کے منصوبے بتادیے۔

اپنے حلف برداری کے موقع پر نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا میں ایک مہم طرز کی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں اپنی فتح کا جشن منایا اور اپنے دفتر میں پہلے دنوں کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

 خاندان اور اتحادیوں سے گھرے ہوئے ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں کسی بھی صدارت کے پہلے 100 دن سب سے غیر معمولی دینے کا وعدہ کیا۔

ٹرمپ کے ایگزیکٹو ایجنڈے میں ان کے پہلے دن 200 سے زیادہ اقدامات پر دستخط کرنا، سرحدی حفاظت سے نمٹنا، بڑے پیمانے پر ملک بدری، حکومتی تنوع کے اقدامات کو واپس لینا، تیل اور گیس کی پیداوار کو بڑھانا، اور 6 جنوری کے کیپیٹل حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو معاف کرنا شامل ہے۔

اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے “بائیڈن انتظامیہ کے ہر بنیاد پرست اور احمقانہ ایگزیکٹو آرڈر” کو منسوخ کرنے کا عزم بھی کیا۔

Advertisement

اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب مل کر حلف اٹھانے والے ہیں۔

Advertisement

ٹرمپ نے تقریب میں موجود اپنے وفادار حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عہدہ صدارت کے لیے ایک جرات مندانہ اور ایکشن سے بھرپور آغاز کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

بعدازاں ایم اے جی اے ٹوپیاں اور ملبوسات میں ٹرمپ کے حامیوں سے بھری ریلی میں یو ایف سی، سی ای او ڈانا وائٹ اور ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر اور ایرک جیسے مانوس مقررین شامل تھے۔

واضح رہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی کیپیٹل واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی 60ویں افتتاحی تقریب میں دو بائیبل پر ہاتھ رکھ کر آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version