Advertisement

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بری طرح بےنقاب کر دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، اپریل 2024 میں لاہور میں تانبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے اس کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سکھ رہنماؤں کو قتل کیا جبکہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔

Advertisement

امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version