امریکا، ٹیکساس میں شدید برف باری، شہری زندگی مفلوج

امریکہ کی دیگر ریاستوں کی طرح ٹیکساس بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں آ گیا۔
ہیوسٹن، ڈیلاس اور ریاست کے دیگر شہروں میں رات بھر برف باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہو گئے۔
ریاست بھر میں برف باری کے باعث شاہراہیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر آئندہ دو روز تک بند رہیں گے۔
تجارتی اور کاروباری مراکز بھی برف باری کی شدت کی وجہ سے نہ کھل سکے، جبکہ شہر برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں۔
ریاستی اور شہری حکام نے عوام کو شاہراہوں سے دور رہنے اور ڈرائیونگ سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ہیوسٹن میں تین سے چھ انچ تک برف پڑی ہے، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
ٹیکساس میں برف باری کے اس طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، اور شہری حکام کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News