Advertisement

لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

لاس اینجلس میں لگی آگ پر 45 فیصد قابو پالیا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کئی روز سے لگی آگ پر مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔

امریکی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں سے ایک اور مقام پر آگ بھڑک اٹھی، آگ سے 16 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی جبکہ 13 افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار ایکڑ پر عمارتیں، گھر، دفاتر، گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اور 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، 1150 فائر انجن کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پیلیسیڈس میں 11، ہرسٹ میں 89 اور ایٹن میں 27 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے تیز ہواؤں کی پیشگوئی سے مزید مقامات پر شعلے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Next Article
Exit mobile version