Advertisement

شیخ حسینہ کے خاندان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ

حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں جائیدادیں ضبط

 بنگلہ دیش کے انسداد کرپشن کمیشن نے شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے خلاف مختلف کیسز دائر کر دیے ہیں۔

شیخ حسینہ، ان کی بہن صائمہ وزید اور دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے اراضی حاصل کی۔

انسداد کرپشن کمیشن نے شیخ حسینہ، صائمہ وزید اور 14 دیگر افراد پر طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے کرپشن کرنے کی کوشش کی۔

2015 میں روس کے ساتھ معاہدے میں جوہری پلانٹ کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف 3.9 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ٹیولپ صدیق پر الزام ہے کہ انہوں نے 10 ارب پاؤنڈ کے روپور پاور پلانٹ منصوبے میں کرپشن کی۔

ٹیولپ صدیق اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور بنگلہ دیش میں ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 شیخ حسینہ اور ان کے حکومتی اقدامات کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی دائر کیے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف گرفتاری کے احکام جاری کیے گئے ہیں جبکہ 45 سابق وزراء کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شیخ حسینہ کی کرپشن ثابت ہو جانے کے بعد حسینہ مودی گٹھ جوڑ بھی عالمی سطح پر عیاں ہو جائے گا اور اس کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version