امریکی طیارہ حادثہ؛ حکام کی 67 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعے میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔
ہلاک مسافروں میں ایک پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل ہے۔
عسری حسین کے شوہر حماد رضا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو جیسے ہی طیارہ ائیرپورٹ کے قریب پہنچا، اہلیہ نے میسج کیا، میسج میں کہا طیارہ لینڈ کرنے والا ہے، جوابی پیغام بھیجا تو وصول نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پیغام وصول نہ ہونے پر سمجھا کہ کوئی گڑبڑ ہوگئی، بدقسمتی سے اہلیہ عسری حسین کا وہ آخری پیغام ثابت ہوا۔
عسری حسین کی ڈھائی برس قبل حماد رضا سے شادی ہوئی تھی۔
عسری حسین ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا میں کسی کام کے سلسلے میں گئی تھیں، حادثے میں اہلیہ کو کھونے والے حماد رضا کا تعلق امریکا کی ریاست میزوری سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News