بنگلادیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ

بنگلادیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ
ڈھاکہ: بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کردیا۔
بنگلادیش نے بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس فیصلے کا انکشاف اتوار کو وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کیا گیا۔
بنگلادیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کیا، نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں۔
بنگلادیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکلر کے مطابق 10-20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔
واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید ابتر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

