Advertisement

مودی کے دورہ فرانس پر کشمیریوں کا شدید ردعمل، آزادی کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورے کے دوران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے دہشت گرد مودی اور مودی ٹیرورسٹ جیسے نعروں کے ساتھ اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی قاتل کا دنیا کے ہر کونے میں پیچھا کریں گے اور انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ آزادی کے مطالبے کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی پرامن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے کرایا جائے تاکہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version