Advertisement

سویڈن کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

سویڈن کے شہر  اوریبرو میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر 12:33 بجے کے قریب پیش آیا، جب ایک تعلیمی ادارے میں غیر ملکیوں کو سویڈش زبان سکھائی جا رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینسز، ہیلی کاپٹرز اور خصوصی فورسز نے امدادی کارروائی شروع کی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے چیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں اور ان میں ملزم بھی شامل ہے، جس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 15 ہے۔ پولیس نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Advertisement

سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت درد ناک دن ہے، طلبہ کا دن اسکول میں دہشت گردی کی نذر ہونا کسی ڈراونے خواب سے کم نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پولیس اتھارٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے اور یہ ضروری ہے کہ عوام پولیس کی معلومات پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version