سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

سید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے 2 شہید رہنماؤں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید رہنما حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو ہوگی، حسن نصراللہ کو بیروت اور ہاشم صفی الدین کو قنون میں دفن کیا جائے گا۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے جنازے کی اجازت نہ ملنے پر امانتاً تدفین کی گئی تھی، حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی عوامی اجتماع کے ساتھ تدفین ہوگی۔
واضح رہے کہ حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، ان کی شہادت کے ایک ہفتے بعد ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کردیا تھا، تاہم ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

