امریکی فوجی طیارہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر امرتسر پہنچ گیا

ایک امریکی فوجی طیارہ گزشتہ روز بھارت کے شمالی شہر امرتسر میں اترا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنڈے کے تحت بھارت کے غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ 205 افراد کو واپس لایا ہے، جو زیادہ تر شمالی ریاست پنجاب اور مغربی ریاست گجرات سے تعلق رکھتے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے سخت امیگریشن پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوجی طیاروں کا استعمال شروع کیا ہے۔ اس کے تحت فوجی اڈے بھی کھولے گئے ہیں تاکہ تارکین وطن کو ملک بدر کیا جا سکے۔
اگرچہ سابقہ امریکی حکومت بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجتی رہی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب واشنگٹن نے اس مقصد کے لیے فوجی طیارے کا استعمال کیا ہے، اور اس کے ذریعے یہ پرواز سب سے دور کی منزل تک پہنچی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، سی-17 فوجی طیارہ ہندوستان کے لیے روانہ ہوا تھا اور 24 گھنٹوں میں امرتسر پہنچا۔ اس پرواز کو پبلک فلائٹ ٹریکرز پر نہیں دیکھا گیا، لیکن مقامی نیوز چینلز نے طیارے کو امرتسر میں اترتے ہوئے دکھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

