Advertisement

چین، عرب لیگ اور فرانس کی غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت

چین، عرب لیگ اور فرانس نے غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی شدید مخالفت کی ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

انہوں نے غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہوئے اس عمل کی مخالفت کی۔

دوسری جانب، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو عرب دنیا کے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج غزہ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کل مغربی کنارے کی باری ہوگی، اور اس کا مقصد فلسطین کو اس کے تاریخی باشندوں سے خالی کرنا ہے۔

Advertisement

ابوالغیط نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا اس خیال کے خلاف مزاحمت کرتی آئی ہے اور اس میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ فلسطینیوں سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کہیں اور چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، بلکہ ایک سیاسی آپریشن ہے، جس میں فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت اور احترام کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنے اختلافات کا بھی اظہار کیا، اور کہا کہ سویلینز کو نشانہ بنانے والے آپریشنز کو وہ کبھی درست نہیں مانتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
امریکا کا وینزویلا پر فضائی حملہ، تین مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
Next Article
Exit mobile version