Advertisement

یواین ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا طالبان سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کا مطالبہ

یواین ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا طالبان سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کا مطالبہ

یواین ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاؤس نے طالبان سے لڑکیوں کو تعلیم دینے کا مطالبہ کر دیا۔

طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں انسانی بالخصوص خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، لڑکیوں کے لیے ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے 3 سال سے مستقل بند ہیں، جس سے لاکھوں افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔

یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاؤس نے اس حوالے سے ایک سخت انتباہ جاری کیا اور کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا نسلوں تک اثرات مرتب کرے گا، لڑکیوں کو فوری طور پر اسکول واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مزید 400,000 لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو گئی ہیں، طالبان افغان خواتین کے بنیادی حقوق کو فوری طور پر بحال کریں۔

سیما بہاؤس نے مزید کہا کہ افغانستان میں تعلیم سے محروم لڑکیوں کی مجموعی تعداد 2.2 ملین تک پہنچ گئی ہے، اگر موجودہ پابندیاں برقرار رہیں تو 2030 تک افغانستان کی 4 ملین سے زیادہ لڑکیاں اسکول سے باہر ہو سکتی ہیں، وقت آچکا ہے کہ افغان حکومت اس سنگین مسئلے کا فوری حل نکالے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version