Advertisement

مسجد الحرام؛ رمضان کے پہلے عشرے میں ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

مسجد الحرام؛ رمضان کے پہلے عشرے میں میں ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

مسجد الحرام؛ رمضان کے پہلے عشرے میں میں ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں زائرین کی آمد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ابتدائی 10 دنوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد نے یہاں حاضری دی۔

سعودی عرب کی حرمین شریفین اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں تقریباً 55 لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

حرمین جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زائرین کی رہنمائی اور مدد کے لیے 11 ہزار سے زائد ملازمین مسجد الحرام کی مختلف گزرگاہوں اور صحنوں میں تعینات کیے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لیے 350 سپروائزر بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں لاکھوں زائرین کو آب زمزم کی فراہمی کے لیے 20 ہزار ڈسپینسرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ ہر فرد کو سہولت مل سکے۔

مسجد الحرام میں دنیا کے بڑے کولنگ سسٹمز میں سے ایک موجود ہے جو ایک لاکھ 55 ہزار ٹن کی گنجائش رکھتا ہے اور گرمی کے دوران زائرین کے لیے راحت کا سامان فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں بھی نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ دنیا بھر سے مسلمان اس مقدس مہینے میں عبادت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version