Advertisement

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی میانمار کو مدد کی پیشکش

میانمار میں طاقتور زلزلے کے بعد اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کی جانب سے بین الاقوامی تعاون کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم متحرک ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ عالمی ادارہ ہنگامی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے پانچ ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

روس کی ہنگامی وزارت نے بتایا کہ اس نے تقریباً 120 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم میانمار روانہ کر دی ہے، جبکہ روس اور میانمار کے تعلقات میں حالیہ عرصے میں بہتری آئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو باضابطہ درخواست موصول ہونے پر ڈیزاسٹر ماہرین کی ٹیمیں فوری مدد فراہم کریں گی۔

چین سے بھی ایک امدادی ٹیم میانمار کے سب سے بڑے شہر یانگون پہنچ چکی ہے، جو آفات سے نمٹنے کی کوششوں اور علاج معالجہ میں مدد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version