پہلگام ناکام آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا

پہلگام ناکام آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا
مودی سرکار پہلگام آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار، بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے، جبکہ بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News