Advertisement

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

پہلگام واقعہ پر امریکی ردعمل: دہشتگردی کی مذمت، کشمیر پر مؤقف سے گریز

واشنگٹن: امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے، تاہم جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق کوئی بھی مؤقف اپنانے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ٹیمی بروس، نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تاہم، جب ان سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ دورِ صدارت میں پاک-بھارت تعلقات پر ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم اسے بغور مانیٹر کر رہے ہیں۔ اس وقت ہم جموں یا کشمیر کے اسٹیٹس پر کوئی مؤقف نہیں اپنارہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو اس حوالے سے پہلے ہی اظہارِ خیال کر چکے ہیں، اس لیے وہ ذاتی طور پر مزید کچھ کہنے سے گریز کریں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version