Advertisement

سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

پہلگام واقعے پر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے داماد اور پریانکا گاندھی کے شوہر، رابرٹ وڈرا نے پہلگام واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے موجودہ بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ یہ واقعہ مودی سرکار کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کا منطقی انجام ہے۔

رابرٹ وڈرا کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جا رہی ہے، ہندوتوا کے نام پر نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے، جس کا اثر اب زمینی حقائق میں نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتوں کو عبادات کی آزادی سے محروم کیا جا رہا ہے، مساجد کو مندروں میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور گرجا گھروں پر حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔

رابرٹ وڈرا نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے اقلیتوں کو عدم تحفظ کے گہرے احساس میں مبتلا کر دیا ہے، جس کا نتیجہ پہلگام جیسے افسوسناک واقعات کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
ایک ماہ میں 3 اہم معاہدے ، مشرق وسطیٰ عالمی سیاست کا محور
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version