Advertisement

حماس نے فلسطینی صدر کا بیان “توہین آمیز اور مشکوک” قرار دیدیا

حماس نے فلسطینی صدر کا بیان “توہین آمیز اور مشکوک” قرار دیدیا

فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے پر مزاحمتی تنظیم حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

حماس کے رہنما باسم نعیم نے صدر محمود عباس کے بیان کو “توہین آمیز اور مشکوک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بار بار اسرائیلی جرائم کا الزام فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں پر ڈال رہے ہیں۔

باسم نعیم کا مزید کہنا تھا کہ صدر عباس اسرائیلی مظالم کی بجائے اپنی ہی قوم کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے، ایسے بیانات اسرائیلی بیانیے کو تقویت دیتے ہیں اور فلسطینی اتحاد کو کمزور کرتے ہیں۔

فلسطینی صدر کا حماس سے مطالبہ

قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے، تاکہ اسرائیل کو غزہ پر حملوں کا جواز نہ ملے، ان کے مطابق، یرغمالیوں کی عدم رہائی سے فلسطینی عوام روزانہ قیمت چکا رہے ہیں۔

Advertisement

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی عدم رہائی نہ صرف اسرائیلی جارحیت کو ہوا دے رہی ہے بلکہ فلسطینی عوام کی مشکلات میں بھی اضافے کا باعث بن رہی ہے، ہمیں روز لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں، ہمارے لوگ مارے جا رہے ہیں، حماس کو چاہیے کہ یرغمالیوں کو رہا کرے تاکہ ہمیں اس عذاب سے نجات ملے۔

غزہ میں انسانی بحران جاری

حالیہ اسرائیلی حملوں میں صرف بدھ کے روز 25 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 11 افراد وہ تھے جو ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے تھے اور اسے بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 51 ہزار 305 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version