Advertisement

نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟ ویٹیکن نے تاریخ کا اعلان کردیا

نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟ ویٹیکن نے تاریخ کا اعلان کردیا

نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟ ویٹیکن نے تاریخ کا اعلان کردیا

ویٹیکن کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ کیتھولک عیائیسوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب 7 مئی ہوگا۔

یہ فیصلہ آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ہونے والے  کارڈینلز کے اجلاس کے میں کیا گیا، 80 سال سے کم عمر 135 کارڈینلز خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار کے تحت انتخاب میں حصہ لیں گے۔

یورپ سے 53 ،ایشیا اور اوشیانا سے 27 ، جنوبی اور وسطی امریکا سے 21، افریقہ سے 18 اور شمالی امریکا سے 16 کارڈینلز انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

انتخاب مشہور سسٹین چیپل میں ہوگا جس کو انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں بند کردیا گیا ہے۔ 2005 اور 2013 کے انتخاب میں دنیا بھر سے 115 کارڈینلز نے حصہ لیا تھا۔

اٹلی 17 کارڈینلز کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے والا سب سے  بڑا ملک، دوسرے نمبر پربرازیل ہے۔ نئے پوپ کو کامیابی کے لئے دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ضروی ہے ، انتخابی عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ نیا پوپ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کرلے۔

ووٹنک کے عمل کا حتمی اعلان بیلٹ پیپر جلا کر سیاہ اور سفید دھویں کے ذریعے کیا جاتا ہے ، کسی بھی نئے پوپ کے دو تہائی اکثریت حاصل کر لینے اور اس کی کامیابی کے اعلان کے لئے سفید دھویں کا سہارہ لیا جاتا ہے جو اس بات کا اعلان تصور ہوتا ہے کہ نیا پوپ منتخب کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

انتخابی عمل مکمل کرنے کے لئے دنوں کی قید نہیں ہوتی تاہم پوپ بینیڈکٹ اور پوپ فرانسس کے انتخاب کا عمل 2 دن میں مکمل ہوا تھا جبکہ 1903 اور 1922 میں یہ عمل 5 دن تک جاری رہاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version