امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور خوشگوار ماحول میں مکمل

امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور خوشگوار ماحول میں مکمل
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور اطالوی دارالحکومت روم میں اختتام پذیر ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی خوشگوار ماحول میں ہوا اور فریقین کے درمیان تعمیری گفتگو دیکھنے میں آئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور تہران کو امید ہے کہ اس حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کیا جاسکے گا۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق شفاف انداز میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے اور عالمی برادری کے ساتھ کھلے دل سے تعاون کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات جوہری معاہدے کی بحالی اور تحفظات کے ازالے کے لیے جاری ہیں جن پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

